
پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ میں احتجاج کی کال دی گئی ہے ۔۔۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر لیاقت باغ کے تمام داخلی دروازوں کو تالے لگا دیئے گئے۔۔۔ لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل طور پر سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔ لیاقت باغ کے داخلی دروازوں کو سیل کرنے کے بعد سرکاری ملازمین کو تعینات کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیاقت باغ کے اطراف میں سرکاری دفاتر کے ملازمین کو کارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔۔ کمیٹی چوک سے لیاقت باغ آنے والی سڑک کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔