
احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کےلئے انتظامیہ اور پولیس تو متحرک ہے ہی، دفعہ 144 لگا کر راولپنڈی کو جانے والے تقریبا تمام ہی راستے بند کر دیے گئے۔ میٹرو بس سروس بھی معطل۔ موبائل سگلنز بھی آنکھ مچولی کر رہ ہیں۔ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
تحریک اںصاف کا احتجاج۔ اسلام آباد میں معمولات رواں دواں۔ راولپنڈی میں کنٹینرز کا سماں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ، لیاقت باغ جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے
ٹی چوک ، 26 نمبرچنگی ، فیض آباد، شمس آباد، آئی جے پی روڈ، ڈبل روڈ، اور کھنہ پل سمیت شہر کے 25 مختلف مقامات کو سیل کیا گیا ہے ، گاڑیوں والے ہی نہیں بلکہ موٹرسائیکل سوار بھی راستوں کی بندش کے باعث مشکلات کا شکار ہیں
شہریوں کاکہنا ہے کہ کنٹینر کی تنصیب اور سڑکوں کی بندش مسائل کا حل نہیں۔ ضلع میں چارہزارسے زائد افسران اوراہلکاراینٹی رائٹ سامان کےساتھ تعینات کیے گئے ہیں شہرکے31 مختلف مقامات پراضافی پکٹس بنائی گئی ہیں ایلیٹ فورس کی مدد بھی حاصل ہے۔ ضلع انتظامیہ نے شہرمیں کسی بھی قسم کے جلسے ،اجتماع یا دھرنے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے