
سپن وام میں دفاع وطن میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید سمیت دیگر جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو تقویت بخشتی ہیں۔
ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوراج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسر اور جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید ، لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شہید کو اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینیئر حاضر سروس فوجی افسران ، فوجی جوانوں ، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم وحوصلے کو تقویت بخشتی ہیں۔