
اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔ دوسری جانب توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف اور دیگر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ دہشتگردی اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا
سکیورٹی وجوہات کے باعث اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقات پر پابندی
لگا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق 18 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے
پارٹی رہنما، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں
سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق
عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔۔
دوسری جانب پی ٹی آئی احتجاج میں ترنول جی ٹی روڈ بلاک کرنے
اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں علی امین گنڈا پور
سمیت اعظم سواتی ، عمر ایوب، بیرسٹر سیف اور دیگر ملزم نامزد ہیں۔
مقدمے میں ساڑھے تین سو کے قریب نامعلوم کارکنان بھی ملزمان نامزد
ہیں۔ مقدمہ دہشتگردی اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملازمین پر فائرنگ کرکے یرغمال بنا کر
حبس بیجا میں رکھا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کی
9 خواتین ورکرز کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
عدالت نے 9 اکتوبر کے لئے پولیس کو نوٹس جاری کر دئیے۔۔۔