
تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کیخلاف اسلام آباد کےبارہ تھانوں میں مقدمات درج کیےگئے ہیں تھانہ سنگجانی میں دومقدمات درج کیے گئے ، ترنول ، نون ، رمنا ، گولڑہ ، انڈسٹریل ایریا ،کراچی کمپنی ،کہوسار، آبپارہ ، سی ٹی ڈی اورتھانہ سیکریٹریٹ میں بھی مقدمات درج ہیں۔۔
مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ، وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی ، عمر ایوب ، خالد خورشید عامر مغل سمیت مرکزی قیادت نامزد کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے سینکڑوں نامعلوم کارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔۔
مقدمات میں الزام عائد کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل سہولیات کا ناجائزاستعمال کیا،کارکنوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا ، علی امین گنڈاپورنے صوبائی وسائل کا غیرقانون استعمال کیا ،اشتعال پھیلایا ،اعظم سواتی نے مالی معاونت کی ، پولیس پر فائرنگ کی ، یارغمال بنایا ،وردی پھاڑی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ، دفعہ کی خلاف ورزی کی ، آگ لگائی ، توڑ پھوڑ کی ، پولیس سے اسلحہ بھی چھینا۔۔۔۔