
پہلی بدترین شکست کے بعد پی سی بی کو ہوش آ گیا۔ سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔۔۔بابر اعظم کی جگہ کرکٹر کامران غلام کو موقع دیا گیا ہے ۔جب کہ سرفراز احمد کی جگہ وکٹ کیپر حسیب اللہ خان پر سلیکٹرز کی نظر ہے ۔
ذرائع نے یہ دعوی کیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے دونوں سابق کپتان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔اس فہرست میں 2 تجربہ کار سابق کپتانوں سرفراز احمد اور بابراعظم کا نام شامل نہیں۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی جگہ نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔