
کراچی کےشہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ۔۔ دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں 20 کلو کے تھیلے کی 2200 روپے میں فروخت جاری ہے۔ گذشتہ 2 ہفتوں میں کراچی میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار روپے ہے ۔۔ خضدار میں 1950،اسلام آباد میں 1946 روپے، راولپنڈی 1933 روپے، کوئٹہ میں 20 کلو تھیلا 1880 روپے میں دستیاب ہے ۔۔ بنوں میں 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1850 روپے،لاڑکانہ میں 1840، پشاور اور سرگودھا میں 1800 روپے تک ہے ۔۔ اسی طرح سیالکوٹ، بہاولپور، گوجرانوالہ میں 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے، سکھر میں 1780 ملتان میں 1733 روپے، لاہور اورفیصل آباد میں آٹے 1700روپے میں دستیاب ہے۔