
چینی وزیراعظم نے گوادرایئرپورٹ کی تکمیل کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف بولے پاکستان کی ترقی کیلئے چین کے پختہ عزم کے معترف ہیں۔۔۔
وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور چین کے سربراہان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات۔ نیو گوادر ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔۔۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں ایم او یو پر دستخط کردیے گئے۔
دونوں ممالک کے درمیان سی پیک ورکنگ گروپ، اسمارٹ کلاسز روم، گوادر پر ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ، انسانی وسائل کی ترقی کے ایم اویوز طے پاگئے
آبی وسائل، غذائی تحفظ کے شعبہ، مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام، ٹیلی ویژن پروگرامز کی مشترکہ پروڈکشن کا معاہدہ بھی طے پاگیا
کرنسی کے تبادلے اور سلامتی کے شعبے میں ایم او یوز سائن کیے گئے اور وزرا و سیکریٹریزی نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
مہمان خصوصی چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کو اہم سنگ میل قرار دیا ۔ تقریب سے خطاب میں کہا گوادردونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔۔ چین پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہےگا
وزیراعظم شہباز شریف نے منصبوے کی تکمیل پرانجینئرز اور ورکرز کی کاوشوں کو سراہا ۔ کہا گوادرایئرپورٹ سی پیک کے گلدستے میں ایک اور پھول کا اضافہ ہے
اس سے پہلے چینی وزیراعظم کی اسلام آباد آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ وہ 17 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے