
وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر مظہر سیعد نےصحافی اصغرحیات کیلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ کشمیر جی بی بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اصغر حیات چند روز قبل ایک ایونٹ کی کوریج کے دوران زخمی ہوئےتھے۔
وزیراطلاعات پیر مظہر سعید نے اصغر حیات کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی جان ہتھیلی پر رکھ کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہیں،حکومت صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔