
دنیا عجوبوں سے اٹی پڑی ہے، غالب نے کہا تھا کہ ہوتا ہے روز تماشا میرے آگے۔ اب 83 سال کی عمر میں باپ بننا ناممکن نہیں تو انوکھا ضرور ہے۔ ہالی وڈ کے مشہور اداکار الپچینو نے کبھی شادی نہیں کی لیکن چوتھی اولاد کے باپ بن گئے ہیں۔ ان کی 30 سالہ گرل فرینڈ نور فلاح نے جب بیٹے کو جنم دیا تو باپ الپچینو 84 سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے۔ گرل فرینڈ سے اب علیحدگی ہے مگر دونوں رومن کو مل کر پال رہے ہیں۔ ڈاگ ڈے آفٹرنون، ہیٹ اور دی آئرش مین جیسی فلموں سے شہرت پانے والے الپچینو نے اپنی زندگی کی یادوں پر مشتمل کتاب ’سونی بوائے‘ لکھی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ رومن بڑا ہوگا تو اسے میری سوانح عمری دلچسپ لگے گی۔