
گلگت ۔۔ رپورٹ ۔۔۔ اقبال سالک
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما یاسمین افضل نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد حفیظ الرحمن کو صدر نہ ماننے والوں کو سکون آیا ہوگا ۔ حفیظ الرحمن اور پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے بری بے نقاب ہو چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن ہی مسلم لیگ ن کو منظم طریقے سے چلا سکتے ہیں ۔
انکا مزید کہنا ہے ایک گروہ نے حفیظ الرحمن کی مخالفت کر کے پارٹی کو نقصان پہنچایا انکا خیال تھا حفیظ الرحمن ان ہتھکنڈوں سے دب جائینگے مگر یہ تمام سازشیں ان کے گلے پڑ گئی ۔ مسلم لیگ ن حفیظ الرحمن کی قیادت کی اس وقت چل رہی ہے ایک گروہ کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔