سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
حکومت نے سعودی عرب میں قید چار ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے ۔۔ پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ سات سال کے لیے بلاک کردیے گئے، ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے چار ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں گرفتار کیا ہے۔
گرفتار افراد کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان سفر کرنے کیلئے ایمرجنسی ٹریول دستاویزات جاری کیے جارہے ہیں، ساٹھ فیصد سے زائد گرفتار شہریوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے،
گرفتار شہریوں کو جلد سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن کیا جائے گا،پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی، دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔