یہاں پر ضرور ایک خوبصورت گھر ہمارے ریٹائر کسی جنرل کا بھی ہوگا۔
یہ اٹلی میں واقع ایک خوبصورت گاؤں کی تصویر ہے، جو دو پہاڑوں کے درمیان چھپا ہوا ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی اور روایتی طرز زندگی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے۔ اس گاؤں کی خاصیت اس کا پرسکون ماحول، دلکش مناظر اور پہاڑوں کے درمیان بہتی ندیاں ہیں جو سیاحوں کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔
یہاں کی تنگ گلیاں، پتھریلی دیواریں اور روایتی طرز کے مکانات مقامی ثقافت کا ایک منفرد اظہار ہیں۔
اٹلی کے اس گاؤں میں قدرتی حسن کے ساتھ سکون اور روایتی اٹلی کا خوبصورت امتزاج پایا جاتا ہے، جس سے یہ ایک خوابوں کی جنت محسوس ہوتی ہے۔
محمد اسماعیل بخش نامی صارف نے یہ تحریر اپنی فیس بک وال پر شیئر کی ۔ جس پر لوگوں نے اس جگہ اور قدرت کے مناظر کی خوب تعریف کی لیکن ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا ہے کہ یہاں پر ضرور ایک خوبصورت گھر ہمارے ریٹائر کسی جنرل کا بھی ہوگا۔۔۔۔۔