
بلین ٹری سونامی منصوبے پر آڈیٹر جنرل کی خصوصی رپورٹ جاری ہوئی۔جاری رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت بلین ٹری سونامی نامی منصوبے پر ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی، رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے تین ارب تیس کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا۔ حکومت نے ہدف سے ایک ارب 23 کروڑ کم درخت لگائے جو ہدف سے 37 فی صد کم ہیں۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی حکومت نے تین ارب تیس کروڑ کے برعکس دو ارب 6 کروڑ 88 لاکھ درخت لگائے۔۔۔ بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت 109ارب 38 کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے۔۔۔۔ بلین ٹری سونامی کیلئے 24 ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے گئے۔۔۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق بلین ٹری منصوبے کے تحت چاروں صوبوں میں 22 ہزار 83 لاکھ جگہوں کی نشاندہی کی گئی۔۔ منصوبے کے تحت 17ہزار 406 مقامات پر درخت لگانے کی تفصیلات فراہم گئیں۔ بلین ٹری منصوبے کے تحت پانچ ہزار 430 مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔