
پولیس نے بتایا کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں خآتون نے پڑوسی کے گھر میں چوری کی ۔20 تولہ سونا چرانے کے بعد وہ فروخت کیا اور عمرے کرنے چلی گئی ۔
بعد ازاں پولیس نے انوسٹگیشن شروع کی تو ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق اکتوبر میں تھانے میں سونا چوری ہونے کی درخواست دائر کی گئی ۔جس کے بعد بعد انٹیلی جنس معلومات پر ملزم عمران کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزم عمران نے بتایا واردات اس کی بیوی نے کی ہے، ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چلی گئی۔جس کے بعد ملزمہ شہناز سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا۔