
اسلام آباد ۔۔۔الیکشن کمیشن نے ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی کے لیے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ نااہلی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا ۔الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دے دیا
اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عادل بازئی نے آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔
یاد رہے کہ عادل بازئی نے کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا
چند روز بعد عادل بازئی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرایا ۔
دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل نے ن لیگ میں شمولیت کے بیانی حلفی کو جعلی قرار دیا تھا ۔فنانس بل اور آئینی ترمیم میں ووٹ نہ ڈالنے پر نواز شریف کی جانب سے نااہلی کا ریفرنس جمع کرایا گیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے