
راولپنڈی ۔۔۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔ بانی پی ٹی آئی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں راولپنڈی پولیس نے حاصل کیا ہے ۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی پر تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی ۔ پولیس کی جانب سے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ۔ سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر دلائل دیئے ۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے 15روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت میں دلائل دیئے بانی پی ٹی آئی پر 28ستمبرکو جلائو گھیرائو سرکاری املاک پرنقصان پہنچانے کا مقدمہ درج تھا ۔ پولیس بانی پی ٹی آئی سے تفتیش اڈیالہ جیل میں کریگی
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ بشری بی بی عدالت حاضر نہ ہوئیں۔ بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گی۔ اس دوران وکلاء صفائی نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے وقت مانگ لیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی