
عمومی طور پر کینسر کو لاعلاج بیماری سمجھا جاتا ہے اور یہ بیماری ہرسال لاکھوں لوگوں کو نگل لیتی ہے لیکن بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سدھو نے اس خطرناک بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا آسان ٹوٹکا بتا کر لوگوں کو حیران کردیا ۔ انہوں نے اپنی بیوی جو پیشہ سے سیاست دان ہے ،کی کینسر سے صحتیابی کے سفر کی کہانی پریس کانفرنس میں بتادیا ۔
نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں صرف 4 فیصد بچنے کے امکانات کی پیشگوئی کی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے اب مکمل طور پر کینسر سے نجات پا چکی ہیں۔
نوجوت سنگھ نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اہلیہ نونی کے لیے ایک سادہ مگر موثر غذا پر تحقیق کی۔ بےحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف 40 دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے سادہ اجزاء جیسے لیموں، ہلدی، ناریل اور کھانے میں کاربز کم کرنے پر مبنی غذا کو مؤثر قرار دیا۔ سدھو کے مطابق یہی غذا موٹاپے اور فیٹی لیور کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین سدھو کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں اور اپنی ذاتی کہانیاں شیئر کر رہے ہیں۔ سدھو کی یہ آگاہی مہم صحت مند زندگی کے اصولوں کو عام کرنے کی ایک کامیاب کاوش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔