
وزیر اعلیِ کے پی علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ، ہمارافرض بنتا ہے کہ ان کی رہائی کیلئے ہم گھروں سے نکلیں۔ چوبیس نومبر کو ڈی چوک میں پہنچنا ہے ۔مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جانا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہماری لیڈر شپ اور کارکنوں کی رہائی ہے ۔دوسرا مطالبہ مینڈیٹ کی واپسی ہے ۔ آئین کا تحفظ بھی ہمارے مطالبات میں شامل ہے ۔ حقیقی آزادی تک آئین کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ انشا اللہ یہ جنگ ہم جیتیں گے ۔ہماری منزل ڈی چوک ہے ، ہر صورت وہاں پہنچیں گے
وزیر اعلی نے وفاقی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ کسی بھی نقصان کی ذمہ دار وہ خود ہو گی،میری لوگوں سے اپیل ہے کہ حق کا ساتھ دیں