
پارہ چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم ہیلی کاپٹر نے محفوظ لینڈنگ کی ۔ ہیلی کاپٹر میں خیبرپختونخوا حکومت کا وفد موجود تھا ۔
ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر کرم میں امن و امان کا جائزہ لینے اور امن و امان کی بحالی کے لیے جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کرم جا رہے تھے۔ وفد میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ سمیت دیگر اعلی افسران شامل تھے۔