
محبت آندھی ہوتی ہے ، نہ سرحد دیکھتی ہے نہ رنگ و نسل ۔ دولت و شہرت دیکھتی ہے نہ ہی ملک و قوم ۔ شروتی اور سیو کی شادی نے ایک بار پھر محبت کی اس حقیقت کو زندہ کردیا ۔
بھارتی شہر چنائی کی لڑکی شروتی اور نائجیریا کے نوجوان سایو کی محبت کی کہانی میں بھی کوئی سرحد نہیں ، نہ ہی کوئی تہذیب کا وجود
مانچسٹر میں ایک موقعہ کی ملاقات سے لے کر جیسلمیر میں ایک شاندار فیوژن ویڈنگ تک، شروتی اور سایو کی پیار کی کہانی کئی لحاظ سے دلچسپ اور منفرد ہے ۔
پریمی جوڑا ایک ثقافتی جشن میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا ۔ اس شادی نے ہندوستانی اور نائیجیریا کی شادی کی روایات کو ملایا،
دونوں کی لو اسٹوری امریکا میں اس وقت شروع ہوئی جب شروتی اپنے کزن کو پک کرنے گئی ۔ اسی دوران سایو کی انٹری ہوئی ۔ دونوں کی مختصر ملاقات ہوئی لیکن یہ ملاقات بعد میں ایسا رنگ دکھاگئی کہ دو تہذیبوں کو آپس میں ملادیا ۔