
انڈین پولٹیشن راج ناتھ سنگھ کے پی او کے بیان پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان چوڑیاں نہیں پہنتا۔اس کے پاس ایٹم بم ہے۔واضع رہے کہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمیں کشمیر میں طاقت کے ساتھ قبضہ نہیں کریں گے،بلکہ کشمیری ترقی دیکھ کر خود ہی ملک کا حصہ بننا چاہیں گے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے خبردار کیا کہ بھارت میلی آنکھ سے ادھر نہ دیکھے،پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے ، اگر وزیر دفاع کہہ رہے ہیں تو آگے بڑھیں۔ ہم کون ہیں روکنے والے؟ لیکن یاد رکھیں، وہ بھی چوڑیاں نہیں پہنتے۔ اس کے پاس ایٹم بم ہیں، اور بدقسمتی سے وہ ایٹم بم ہم پر گرے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ایک وقت آئے گا جب آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی یونین ٹیریٹری میں مزید ضرورت نہیں رہے گی۔