
سول سروسز 2023 کے امتحانات میں ویسے تو بہت سارے امیدوار پاس ہوئے ،لیکن اس بار امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوا تو جو مخلوق ہر وقت آپس میں لڑتی رہتی ہے ،وہ اکھٹے امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے۔2023 میں 13 ہزار 800 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، جس میں سے 408 امیدوار ہی پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئے، اگلے مرحلے میں 210 امیدواروں کی جانب سے مرحلہ کامیاب کیا گیا، جن میں 126 مرد اور 84 خواتین شامل تھیں،کامیاب امیدواران کی فہرست میں میاں بیوی کا نام بھی شامل ہے ،جنہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وہ امتحانات میں پاس ہو گئےہیں ۔ امیدوار حزیفہ اورنگزیب کی جانب سے پوسٹ میں کہنا تھا کہ الحمداللہ ہم دونوں نے ایک ساتھ خواب دیکھا تھا،جو پورا ہوا اور ہم دونوں نے سی ایس ایس کلئیر کر لیا۔