
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ مذاکرات بارے میں انشاءاللہ آپ کو بتائیں گے، وہ چل رہے ہیں۔ صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا جواب ۔
بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی ائی کے درمیان ملاقات قریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔ اڈیالہ جیل سے باہر آتے ہوئے صحافیوں کا سامنا ہونے پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاجی کال آف والی بات نہیں ہے، جس پر ایک سوال کہ مذاکرات جو چل رہے ہیں اس بارے میں کچھ بتا دیں جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ اس پر آپ کو انشاء اللہ بتائیں گے وہ چل رہے ہیں۔ جس کے بعد دونوں رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔