
اسلام آباد ۔۔۔
امریکا اور یورپ میں مقیم کشمیری وفد نے سردار زبیر خان کی قیادت میں چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون اور سردار فتح اللہ خان میاں خیل چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ڈیفنس سے پارلیمنٹ میں ملاقات کی۔
ڈائس پورہ وفد نے چیئرمین کشمیر کمیٹی سے ملاقات میں مسئلہ کشمر سے متعلق اپنی خدمات اور بھرپور تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے دو ہزار پچیس کی پہلی سہہ ماہی میں کشمیر کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دی۔
وفد میں سردار ذوالفقار روشن خان، پروفیسر وارث علی، پروفیسر عبدالرشید، محمد ندیم کھوکھر، ذاکر حسین شاہ، سردار اسد شہزاد اور شوکت علی ابوذر شامل تھے۔