
اسلام آباد کے جناح ایونیو ،چائنہ چوک اور گردو نواح سے احتجاجی مظاہریں کی کئی گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی چابی لگی گاڑیاں اسلام آباد پولیس اہلکار لے اڑے ۔۔جس اہلکار کے کے ہاتھ جو چابی لگی وہ لے کر چلتا بنا ، اسلام آباد پولیس تاحال گاڑیوں کے درست کوائف اکھٹے نہ کر سکی، ذرائع کے مطابق درجنوں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں قانونی طور پر اس وقت اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ لوٹ مار میں پنجاب پولیس نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔۔۔جاری تفصیلات کے مطابق 17قیمتی گاڑیاں پنجاب پولیس کے اہلکار لے کر رفو چکر ہو گئے۔۔ آبپارہ اور دیگر مارکیٹوں سے پرائیویٹ افراد بھی گاڑیاں لے اڑے۔۔۔۔