
لاہور ۔۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے ۔۔ اے ٹی سی نے سابق وزیر اعظم نو مئی کے مقدمات میں مجرم قرار دے دیا
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عام آدمی نہیں، بانی پی ٹی آئی کا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کیلئے اہمیت رکھتا ہے، پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنےکا سوچ نہیں سکتی، بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں۔
عدالتی فیصلے میں لکھا ہے پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے، مظاہرین نے صرف فوجی تنصیبات، سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کے مطابق سازش درخواست گزار کی زمان پارک رہائش گاہ سے رچائی گئی۔
عدالت کو بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا، عدالت بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کرتی ہے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ستائیس نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کی تھیں، جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں فیصلہ سنایا تھا۔