
سرینگر۔۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما مولانا عبدالصمد انقلابی نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ جموں کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں یا سہ فریقی مذاکراتی عمل سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ جائیدادیں ضبط کرنا، ماردھاڑ، گرفتاریوں، ظلم وجبر اور تشدد سے ہر گز امن وامان قائم نہیں کیا جاسکتا۔ مولانا عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ پاکستان تسلیم کرتا ہے کہ دیرپا تنازعات کا حل محاذآرائی میں نہیں بلکہ پر امن مذاکرات عمل میں ہی مضمر ہے۔ چیئرمین نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرے اور تنازعہ جموں کشمیر کے دیرپا حل کے لیے ماحول کو سازگار بنائے تاکہ جموں کشمیر کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔