
اسلام آباد ۔۔
تحریک انصاف کو24 نومبر کے احتجاج پرآفٹر شاکس لگنے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید 10 مقدمات درج، مقدمات کی مجموعی تعداد بیس تک پہنچ گئی ۔۔۔مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے صدام مانگٹ سے ۔۔جی صدام بتائے گا کہ یہ مقدمات کن کن تھانوں میں درج ہے ۔۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں تین ،کوہسار اور شہزاد ٹاؤن میں دو دو مقدمات درج ہیں ۔ تھانہ کراچی کمپنی، سیکرٹریٹ اور تھانہ ترنول کے بھی پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف دو دو مقدمات درج ہیں ۔
تھانہ سہالہ، تھانہ بنی گالہ، شمس کالونی اور نیلور میں ایک ایک کیس درج ہے اس کے علاوہ تھانہ نون،تھانہ کھنہ اور تھانہ آبپارہ میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔۔ ان مقدمات میں اب تک 853 زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔گرفتار افراد میں 848 مرد اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔تیرہ مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔