
سری نگر۔۔۔ رپورٹ ۔۔ محمد ذوق بٹ
آن لائن ٹیکس سروس اوبر نے ایشیا میں پہلی آبی نقل و حمل سروس کا آغاز کردیا ہے ۔ یہ سروس سری نگر کے ڈل جھیل میں شروع کردی گئی ہے۔۔۔
آن لائن سروس کی بدولت وادی کشمیر کے عوام اور وہاں سیاحت کیلئے آںے والے غیر ملکی سیاحوں کو ایپ کے ذریعے ڈل جھیل پر شکارا سواریوں کی پری بکنگ کی سہولت حاصل ہوگئی ۔ اس سروس سے جہاں عام لوگ اور سیاح مستفید ہوں گے وہیں شکارا مالکان کیلئے روزگار کے مواقع بھی بڑھ جائیں گے
بتایا جارہا ہے کہ آبی اوبر سروس سیاحوں کے لیے حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر ہی دستیاب ہوں گی۔ ابتدائی طور پر سات شکاروں کو آن لائن ایپ کے ساتھ جوڑا گیا جبکہ سروس کی طلب بڑھانے کے ساتھ مزید شکاروں کو بھی ایڈ کیا جائے گا۔۔۔
سری نگر میں شکارا اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ولی محمد بٹ نے کہا کہ ڈل جھیل میں تقریباً 4,000 شکارا ہیں اور وہ توقع کرتے ہیں کہ اوبر مزید شکارا پارٹنرز کو آن بورڈ کرے گا۔ اوبر سروس شکارا آپریٹرز کے کاروبار کو فروغ دے گی کیونکہ ایپ مقررہ نرخوں پر کشتیوں کی بکنگ اور سودے بازی کو ختم کرنے میں سہولت فراہم کرے گی جس سے سیاحوں کو ریلیف ملے گا۔