
اسلام آباد دامن کوہ کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات رونما ہوئی ۔جہاں پانچ ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر10لاکھ روپے نقدی اور خاتون سے زیور چھینا اور باآسانی فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تلہا ڑکارہائشی محسن والدہ اور کزن کے ہمراء اسلام آباد جارہا تھا۔حسب روایت چوکی تھانہ کوہسار کا عملہ موقع پر پہنچا لیکن لیٹ۔۔۔پولیس نے جاتےہیں روایتی جملہ بھی بول دیا ،جلد ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے۔