
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں شوگر ایکسپورٹ سے متعلق سمری زیرغور آئے گی، ملک میں 7 لاکھ ٹن کی سرپلس شوگر ایکسپورٹ کرکے زر مبادلہ حاصل کیا جائے گا۔ حکومت اس نکتے پر بھی بحث کرے گی کہ شوگر ایکسپورٹ میں تاخیر سے کیا نقصان ہوسکتے ہیں۔ وزارت خزانہ حکام نے پہلے ہی اس نادر موقعے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے حق میں تجاویز پیش کررکھی ہیں۔ ان تجاویز سمیت اقصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خزانہ کی بجٹ اخراجات سے متعلق اور وزارت صنعت وپیداوار کی مختلف ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا بھی امکان ہے۔۔۔۔