
اسلام آباد ۔۔۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آںیاں جاںیاں پھر شروع ہوگئیں ۔ معاملہ کیا ہے؟ کیا کچھ نیا ہونے والا ہے ۔ سیاست پنڈت کھوج میں پڑگئے ۔
جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ ملاقات کی جبکہ آج سینیٹر فیصل واوڈا بھی اسلام آباد میں واقع مولانا کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔
بتایا جارہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور فیصل واوڈا کے درمیان ہونی والی ملاقات میں مدارس کی رجسٹریشن بل پر بات چیت ہوئی ہے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس سے پہلے گزشتہ رات بلاول بھٹو اپنے وفد کے ہمراہ مولانا کے گھر پہنچے تھے ۔ مولانا فضل الرحمان نے مدارس کی رجسٹریشن بل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
ادھر تازہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔
اب ان ملاقاتوں میں مزید کیا مشاورت یا امور زیر غور آرہے ہیں ۔ اس حوالے سے قبل ازوقت کچھ کہنا ٹھیک نہیں البتہ سیاسی پنڈتوں کے مطابق یہ ملاقاتیں معمولی نہیں ہیں ضرور کچھ بڑا ہونے والا ہے ۔ چونکہ ملک میں پہلے سے ہی پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں ہورہی ہیں جبکہ کے پی میں گورنر راج نافذ کرنے کی بھی باز گشت ہے ۔
ادھر جی ایچ کیو کیس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری نے سیاست کے آبر آلود آسمان پر مزید بادل منڈلانے لگے ہیں ۔