
راولپنڈی ۔۔۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت ساٹھ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔۔۔اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل کی حدود سے حراست میں لے لیا گیا۔۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نےاڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔۔۔۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔۔۔پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔۔۔ جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں عمرایوب۔۔۔رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ۔۔۔راجہ بشارت۔۔۔زرتاج گل۔۔۔فواد چوہدری شیخ رشید۔۔۔شیخ راشد شفیق سمیت دیگر شامل ہیں۔۔
فرد جرم عائد ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب۔۔۔احمد چھٹہ اور راجہ بشارت کو حراست میں لے کر اڈیالہ جیل پولیس چوکی منتقل کر دیا گیا۔۔۔فواد چوہدری۔۔۔زرتاج گل اور شیخ رشید کو حراست میں نہیں لیا گیا۔۔۔تینوں اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔۔۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹاف میں شامل پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن عظیم الدین عرف بلا کو بھی گرفتارکیا گیا۔۔