
اسلامی نظریاتی کونسل اور برتھ ڈیفیکٹ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اجلاس ہوا جس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس تبدیل کرنا ناجائز ہے۔ غیر واضح جنس کے ابہام کو دور کر کے تعیین جنس جائز ہے۔ خنثی افراد کے لیے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیا جائے، ٹرانسجینڈر کا نہیں:
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے
ڈاکٹر افضل شیخ کا کہنا تھا کہ طبی لحاظ سے ہر انسان یا تو مرد ہوتا ہے یا عورت، پیدائشی نقائص والے افراد کی سرجری کے ذریعے جنس کا تعین ممکن ہے
ڈاکٹر انصر جاوید نے کہا ٹرانسجینڈر اور انٹرسیکس میں فرق کو واضح کیا جائے۔ ٹرانسجینڈر افراد پیدائشی طور پر صحت مند ہوتے ہیں
ماہرین کا کہنا تھا کہ دماغی بیماری جینڈر ڈسفوریا کا نفسیاتی علاج ممکن ہے۔ خنثی افراد کا علاج سرجری سے کیا جا سکتا ہے:
راغب نعینی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی جنس کو تبدیل کرنا شرعی طور پر ممنوع ہے۔ ٹرانسجینڈر کی اصطلاح کو غلط اور غیر ضروری قرار دیا گیا۔ ایسے افراد کے لیے خنثی یا انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیا جائے۔ جنس کی خود تعین اسلام میں ممنوع ہے۔
علامہ طاہر اشرفی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خنثی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذہنی مرض جینڈر ڈسفوریا کے علاج کے لیے بحالی مراکز قائم کیے جائیں۔ ایسے افراد کو گھر سے نکالنا یا تشدد کا نشانہ بنانا ناجائز ہے
شرکا کا کہنا تھا کہ صنف اور جنس کو الگ الگ سمجھنا شرعی اور طبی لحاظ سے درست نہیں۔ مرد اور عورت کے درمیان مشابہت اختیار کرنا شرعی طور پر ممنوع ہے: