
اسلام آباد ۔۔۔
حکومت کیخلاف نئی تحریک چلائیں یا نہیں ۔۔۔ تحریک انصاف کی قیادت تقسیم ۔۔۔ ایک گروپ ترسیلات زرکے بائیکاٹ مہم کے خلاف دوسرا حق میں سامنے آگیا ۔۔ کور کمیٹی اجلاس میں فردوس شیمم نقوی نے پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ قیادت اور کارکنان پر مقدمات اور قانونی امور پر بھی غور کیا گیا ۔ اس دوران فردوس شیمم نے پارٹی قیادت پر برس پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ریمیٹینسز کے بائیکاٹ کا پیغام ہے تو صرف اس تک محدود رہیں، آپ لوگوں کی وجہ سے ہم ان حالات پرپہنچے ہیں۔ کور کمیٹی کو بحال کریں، کچھ لوگوں کے بجائے کور کمیٹی کو اہمیت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور حلیم عادل نے بانی کے پیغام پر ترسیلات زرکے بائیکاٹ کے پیغام کی حمایت کی، علی محمد خان نے ترسیلات بھیجنے سے روکنے کی تحریک ابھی شروع نہ کرنے کی تجویز دی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی تحریک انصاف کو منانا چاہیے کہ ابھی یہ تحریک شروع نہ کی جائے۔عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ اتنی قربانیوں کے باوجود ہم اپنے مقصد سے دور ہوتے جا رہے ہیں