
یہ ہیں ثانیہ طارق۔جن کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع باغ کے علاقہ ارجہ سے ہے. ثانیہ اے جے کے یونیورسٹی مظفرآباد میں ڈاکٹر آف فزیوتھراپی میں آخری سال کی طالبہ ہیں اور مظفرآباد کے مختلف اسپتالوں میں
بطور انٹرن کام بھی کر رہی ہیں ۔
ثانیہ جامعہ کشمیر میں طلباء کی سب سے منفرد سوسائٹیگارڈین یو اے جے کےکی صدر بھی ہیں
۔گارڈین جامعہ کشمیر کے ان طلباء کی مالی معاونت کرتی ہے جو مختلف حادثات اور ناکافی وسائل کی بناء پر اپنا تعلیمی سفر مکمل کرنے سے قاصر ہیں۔
گارڈین اب تک تقریباً چار سو سے زائد طلباء کی مالی معاونت کر چکی ہے اور یہ مقصد مکمل طور پر ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
ثانیہ چھ سات سال سے سماجی کارکن کے طور پر مختلف آرگنائزیشنز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
لڑکی ہونے کے ناطے اس سفر میں خاصی مشکلات بھی آتی ہیں۔ گھر سے باہر نکلنا، اجنبی جگہوں پہ جانا اور کبھی کبھار اپنے بارے میں کچھ منفی باتیں بھی برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ ثانیہ کے مطابق فیملی کی سپورٹ کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوتا کہ آپ کوئی بھی قدم اٹھا سکیں۔ سماجی خدمت میں انکی انسپیریشن انکی والدہ ہیں جو سولہ سال سے اپنے گاؤں کے بچوں کے لیے ایک امدادی تعلیمی ادارہ چلا رہی ہیں۔
ثانیہ کے مطابق ایک سماجی کارکن چاہے جتنا بھی مثبت کام کر رہا ہو، اسے تنقید کا سامنا بہرحال کرنا ہی پڑتا ہے مگر شکوہ ظلمت شب سے کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے۔
انکے مطابق یہ مستقبل کے بہت سارے ارادوں میں سے ایک گارڈین کو آزادکشمیر کی ہر یونیورسٹی تک پہنچانا اور دوسرا آزاد کشمیر میں فزیوتھراپی کے شعبے لیے کام کرنا ہے۔