
اسلام آباد ۔۔۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ایڈوکیٹ عمیر شفیق مغل نے دائر کی۔ درخواست میں سینیٹ الیکشن میں محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ۔ موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب کرنے کی ڈکلیریشن بھی فراہم کی جائے۔
درخواست گزار متعدد بار الیکشن کمیشن سے رجوع کر چکا ہے،الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی سے متعلق تفصیل دینے سے گریزاں ہے۔ آرٹیکل 19 اے کے تحت کاغذات نامزدگی کی تفصیلات لینا درخواست گزار کا حق ہے،درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے