
پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پنجاب ہائوس اسلام آباد میں طویل ملاقات ہوئی جس میں پی پی وفد نے گلے شکوے کیے ۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پی پی وفد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی وعدے کرکے عملدرآمد نہیں کیا۔ ن لیگ مشکل وقت میں ہر چیز کی حامی بھرتی ہے،لیکن بعد میں بھول جاتی ہے،ن لیگ نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے بعض پوائنٹس وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کا کہا ۔ پیپلز پارٹی نے واضح کیا مطالبات نہ مانے گئے تو پھر پیپلز حکومت کی حمایت سے دستبردار کا آپشن استعمال کرے گی ۔ ملاقات میں لیگی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح غور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے وقت مانگ لیا ۔ بعد میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پر اتفاق کیا گیا ۔