
اسلام آباد۔۔۔کنگ آف کرکٹ بابر اعظم کو ملک کا وزیراعظم بنایا جائے ۔۔۔ شائقین کرکٹ نے مطالبہ کردیا ۔۔۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ سے عین قبل نیا مطالبہ سامنے آگیا۔ ہوا یوں کہ ٹاس کے بعد قومی ترانہ چل رہا تھا کہ اس دوران پاکستانی شائقین نے ایک ایسا پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس میں کہا گیا وزیراعظم بابر اعظم ۔۔۔
یاد رہے پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ۔۔ بابر اعظم اس میچ میں زیرو پر آوٹ ہوئے تھے ۔ اگر چہ بابر کی فارم ہچکولے کھارہی ہے تاہم شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ جس دن بابر کی فارم واپس آئے گی اس دن سے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کا تسلسل شروع ہوگا