
عمران خان سے جیل میں ملاقات کا دن
اسلام آباد
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنا ۔۔ وقوعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اورحکم پرہوا۔۔۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ رمنا میں درج ایف آئی آر کی سیل شدہ کاپی منظرعام پر آگئی۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنا ۔۔ رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا وقوعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اورحکم پرہوا، اس منصوبے کے گواہان جیل میں قید کچھ قیدی، مشقتی اورجیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں۔۔
بانی پی ٹی آئی کے حکم پر بشریٰ بی بی، علی امین، عمرایوب،وقاص اکرم سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، زلفی بخاری، روف حسن،حماداظہراوردیگرقیادت نے باہمی سازش تحت حکمت عملی بنائی ۔۔ان ملزمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو مشتعل کیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو فوج اورحکومت کیخلاف بغاوت پراکسایا جس سے وقوعہ ہوا،
ایف آئی آر کے مطابق احتجاج میں ڈیوٹی پر مامورایک نامعلوم ڈرائیورکی لینڈ کروزرنے تین رینجرز اہلکاروں کو کچل دیا تھا۔۔ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت پر قتل کے مقدمے کے ساتھ دہشت گردی اورتعزیرات پاکستان کی دس مختلف دفعات شامل کیے گئے۔۔ مقدمہ سندھ رینجرز کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا