
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف کی قیادت سے سول نافرمانی کی تحریک موخر کرنے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تیاری کیساتھ بعد میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرے، ابھی جلدی میں تحریک شروع کرینگے تو مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے، ۔اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ کل پشاور میں کرم اور پارہ چنار کے شہداء کیلئے دعائیہ تقریب میں شریک ہونگے۔