
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔۔بانی پی ٹی آئی کو بھی جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔۔شیریں مزاری، راشد حفیظ، خادم حسین کھوکھر، ذاکراللہ، عظیم اللہ خان، طاہر صادق، مہر جاوید اور چودھری آصف پر فرد جرم عائد ہوئی۔۔ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔۔
شاہ محمود قریشی، اجمل صابر اور سکندر زیب نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔۔موقف اپنایا کہ کیس میں ثبوت ناکافی ہیں۔۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں ملزموں پر فرد جرم موخر کردی۔۔استغاثہ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت 23ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دیدی۔۔کیس میں کل119ملزموں میں سے98ملزموں پر فرد جرم عائد ہوچکی۔۔
دوسری جانب،،3رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے کا کیس۔۔ملزم ہاشم عباسی کا7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔۔ ڈی چوک احتجاج کیس میں78ملزموں کو ڈسچارج کردیا گیا۔۔4کم عمر ملزموں کو بھی رہا کردیا گیا۔۔168ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔۔