
اسلام آباد
پارہ چنار میں ادویات کی عدم فراہمی کے باعث 29بچوں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔ پینل آف چیئرمین عبدالقادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا علاقے میں دوائیاں نہ ہونے کے باعث درجنوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ اس اہم ایشو پر ایوان میں بات ہونی چائیے۔ صوبائی حکومت اور دیگر ذمہ داران کو اس بارے توجہ کرنی چائیے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایوان میں پارہ چنار مسئلے سے متعلقُ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ مسئلہ پچھلے بیس سال سے ہے۔ اس مسئلے میں دیہاتوں کے دیہات اجڑچکے ہیں، سڑکیں بند ہیں کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں۔ پاڑہ چنار میں قیام امن کیلیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں