
مظفرآباد ۔۔۔ آزادکشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے موجودہ اسمبلی سے ہی ان ہاؤس تبدیلی کے لیے چار سالوں کے دوران چوتھا وزیراعظم لانے کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان کو موجودہ اسمبلی کے ذریعے چوتھا وزیراعظم بنانے پر ایک اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے سردار یعقوب خان کا نام فائنل کردیا ہے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر ریاست اور ان کے حامی ممبران اسمبلی کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیےباضابطہ دعوت بھی دی گئی ہے ۔بیرسٹر سلطان کے کیمپ میں موجود 9 ممبران اسمبلی سمیت 15 اراکین اسمبلی نے ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے
ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی قریبی رفقاء کے ساتھ مشاورت کے بعد اسمبلی نہ توڑنے کا عزم کیا ہے ۔