
بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر تنقید کیوں کی؟
تحریک انصاف نے اپنے ہی اہم رکن گلوکار سلمان احمد کی وکٹ اڑا دی
سوشل میڈیا پر بشری بی بی کیخلاف پوسٹ پر سلمان احمد کو پارٹی سے آوٹ کردیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے،انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں۔ انہیں متعدد بار وارننگ بھی جاری کی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنا رویہ نہیں بدلا ۔ کور کمیٹی نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے
کچھ روز قبل سلمان احمد نے بشریٰ بی بی پرکڑی تنقید کی تھی ۔ ایکس پرایک پوسٹ میں لکھا کہ بدعنوان اور لالچی بشریٰ بی بی ،ان کا خاندان، زلفی بخاری اور دیگر مسلسل بانی پی ٹی آئی کیلئے ندامت کا باعث بن رہے ہیں ۔ یہ لو گ اپنے رویئے سے حیلے بہانے کررہے ہیں۔۔
یاد رہے اس سے قبل سلمان احمد نے شیرافضل مروت کورانگ نمبر قرار دیا تھا ۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ مروت نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا،
گلوکار سلمان احمد کو بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں میں ایک ہیں جو آج کل امریکا میں ہے اور پارٹی پالیسیوں پر کھل کر بات کرتے ہیں