
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلنے کے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔۔۔ عدالت میں 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلنے کے کیس کے ملزم ہاشم عباسی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔تھانہ رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے،عدالت نے ملزم کو 3 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔