
انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھانے کا مشن ۔۔ پاکستان میں افریقہ ٹوسب میرین کیبل پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پی ٹی اے کے مطابق افریقہ ٹو پراجیکٹ دوہزار پچیس میں چوتھی سہ ماہی تک مکمل ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی کے مطابق کیبل کی لمبائی پنتالیس ہزار کلومیٹرہے جوافریقہ ،یورپ اورمشرق وسطیٰ میں 46 مقامات کو جوڑتا ہے۔۔ اس سلسلےمیں پہلے مرحلے میں ہاکس بے کراچی میں کیبل کواتارنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں گہرے سمندر میں کیبل بچھانے کا عمل اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔۔ ایک سو اسی ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کی گنجائش کے ساتھ جدید ایس ڈی ایم آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ پاکستان کے بین الاقوامی رابطے کو مزید بہتر اور مضبوط بنائے گا