
فوجی عدالتوں نے سانحہ نومئی کے مزید60مجرموں کو سزائیں سنا دیں۔۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میاں عباد فاروق کو دو سال سزا ہوئی۔۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اکرم، رئیس احمد، علی رضا اور ارزم جنید کو چھ چھ سال اور محمد ارسلان کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ دانش کو 4سال اور سید حسن شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔۔ ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین کو 7 سال، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان کو 2 سال اور ہیڈ کوارٹر دیر اسکاؤنٹس حملے میں ملوث سہراب خان کو 4 سال قید مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت کو 4سال، قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین کو 7سال اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ کو 9سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔اسی طرح۔۔ پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد کو 8سال، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف کو 2 سال اور راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد کو 2سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔۔
بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللّٰہ کو 9 سال، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں پیرزادہ میاں محمد اسحاق بھٹہ کو 3سال اور جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللّٰہ کو چار سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملٹری کورٹس سے سانحہ نو مئی کیس میں سزا پانے والے مجرموں کی مجموعی تعداد 85ہوگئی ہے۔۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے۔۔ مجرموں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سزائیں سنائی گئیں۔۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی گئی۔۔