
پارہ چنار روڈ کی بندش کے خلاف دھرنے میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اپنی حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے،پارہ چنار میں ایک دفعہ پھر دو ہزار سات جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کی زمینی صورتحال پاکستان کے دیگر حصوں سے یکسر مختلف ہے،وہاں کوئی شعیہ سنی فساد نہیں بلکہ یہ تخلیق کردہ سکرپٹ ہے جو عوام کو سنایا جا رہا ہے ۔کرم میں ادویات سمیت اشیا خوردنوش کی قلت ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا کام سڑکیں کھلوانا ہے یہ ہیلی کاپٹر بھیج کر کسے دھوکہ دے رہے ہیں ۔ اب تک اس محاصرے سے جتنی ہلاکتیں ہوئیں یہ سب لوگ ذمہ دار ہیں،اور ان کے خلاف عدالت جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بارڈر پر موجود عوام کو نہتا کر کے دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتے ہیں، بلوچستان ۔ کشمیر ۔گلگت بلتستان کے بعد ضلع کرم بھی شدید عوامی بے چینی کا شکار ہو چکا ہے۔۔۔۔